پنجاب حکومت نے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری تو کر دیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کو یکم جولائی 2024 سے کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ملے گی ، گزشتہ سال 32 ہزار روپے اجرت والا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب لاہور میں اپنا ہیڈآفس رکھنے والے نیونیوز میں ڈرائیورز اور رپورٹرز کی سیلری برابر کردی گئی ہیں۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرائیورز کی تنخواہوں میں اضافہ کرکے انہیں رپورٹرز کے برابر کردیاگیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کی سیلری کسی کی چھبیس ہزار کسی کی اٹھائیس کسی کی تیس تھی لیکن اب سب کی سیلری تینتیس ہزار کردی گئی ہے جب کہ نیونیوز کے اکثر رپورٹرز کی سیلری بھی تینتیس ہزار سے پینتیس ہے۔پپو کے مطابق نیونیوز میں اگست سےسیلری کا بیک لاک ہے جب کہ کچھ کو جولائی کی بھی نہیں دی گئی ہے۔اٹھائیس اکتوبرکو ستمبر کی سیلری کے چیک دیئے گئے لیکن اکاؤنٹس میں پیسے نہ ہونے کے باعث باؤنس ہوگئے۔۔پپو کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کے شعبے میں بھی تین ماہ سے سیلری نہ ملنے پر وہ سب بھی کام چھوڑ کرچلے گئے۔چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس کو کام کرنا ہے وہ کریں جسے نہیں کرنا وہ گھر چلے جائیں۔۔کارکنان کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ سیلری کے حوالے سے ان کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔۔