neo news mein drivers or reporters aik barabar

نیونیوزمیں چھانٹیاں، فہرستیں بننے لگیں؟؟

نیونیوز میں چھانٹیوں کی افواہیں گردش کرنے لگی، پپو کے مطابق نیونیوزکے ہیڈآفس لاہور میں کارکنوں کی زبان پر اور ان کا موضوع گفتگو اب صرف یہ ہے کہ کن سو لوگوں کو نکالاجارہا ہے جن کی لسٹیں بن گئی ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز سے روزانہ میٹنگیں ہورہی ہیں کہ کسے فارغ کیا جائے؟ پپو کا مزید کہنا ہے کہ نیونیوز سے مانیٹرنگ کا پورا شعبہ ہی ختم کردیاگیا ہے،سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کو نیچےشفٹ کردیاگیا ہے تاکہ بجلی کی بچت ہوسکے۔۔ پپو کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد اور کراچی سے کئی کارکنوں گزشتہ چند روز میں فارغ کیاگیا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ نیونیوز انتظامیہ اپنا بجٹ کم کرکے اخراجات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے لیکن شاید انہیں اندازہ نہیں کہ کارکنوں کی تعداد پہلے ہی کم ہے ۔۔پپو کا یہ بھی کہناہے کہ جون کی تنخواہیں تیرہ اگست کو دی گئی ہیں۔ اب جولائی کی سیلری کب دی جائے گی اس کا کچھ پتہ نہیں۔۔کارکنوں کا کہنا ہے کہ جون کی تنخواہ تو ادھار میں چلی جائے گی، مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے، بجلی کے بلوں نے الگ تباہی پھیری ہوئی ہے اس پر عالم یہ ہے کہ محنت کرنے کے باوجود تنخواہ وقت پر نہیں ملتی جس کی وجہ سے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں