neo news mein drivers or reporters aik barabar

نیونیوزکی ٹیم پر پولیس تشدد،گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمد رضوان بھٹی و دیگر عہدیداروں اورگورننگ باڈی کے ارکان نے لاہور میں نیو نیوز کی ٹیم پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ کراچی پریس کلب سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروںنے کہا کہ نیو نیوز کی ٹیم اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے لاہور کے علاقے گرومانگٹ میں موجود تھی ،جہاں پولیس اہلکار ایک نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے تھے ۔اس واقعہ کی عکس بندی کرنے پر پولیس اہلکاروں نے نیو نیوز کی ٹیم پر حملہ کردیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے جبکہ گاڑی میں موجود عملے کو بھی تشدد نشانہ بنایا گیا ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جانا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے ۔پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے صحافیوں پر تشدد کرکے خود قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں ۔انہوںنے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بوزدار ،معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان ،آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوز نیوز ٹیم پر حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے ۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی)کے چیئرمین عمیر علی انجم نے لاہور میں نیو نیوز کی ٹیم پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے مذمتی بیان میں عمیر علی انجم نے کہا کہ پاکستان میں شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کے لیے حالات دن بدن مشکل ترین ہوتے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس کی جانب سے نیو نیوز کی ٹیم پر حملہ اور صحافیوں پر تشدد کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام غیر قانونی عمل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں ۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں