neo news mein drivers or reporters aik barabar

نیونیوزکے پروگرام کی اینکرو ٹیم پر تشدد۔۔

پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر ابراہیم لکی، جنرل سیکرٹری خاور بیگ و ایگزیکٹیو کونسل نے نیونیوزکے معروف پروگرام پکار کی خاتون اینکر تہمینہ شیخ، بیوروچیف گوجرانوالہ شفقت عمران اور ٹیم ممبران پر فاروق آباد کے علاقے میں بااثر افراد کے اغوااور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔۔ اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں صدر ابراہیم لکی اور جنرل سیکرٹری خاور بیگ کا کہنا تھا کہ بااثر افراد نے نیو نیوزکی ٹیم پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لئے عوامی شکایات پر فاروق آباد کے مقامی گاؤں میں عقوبت خانہ کی کوریج کرنے گئی تو عین اس وقت مقامی بااثر افراد نے خاتون اینکر، بیورو چیف سمیت ٹیم کے دیگر ارکان پر حملہ کردیا ، گاڑی کے شیشے توڑ دیئے اور ٹیم کو حبس بے جا میں رکھ لیا جنہیں بعدازاں پولیس کی مدد سے بازیاب کرایاگیا۔۔ اپنے بیان میں پی یوجے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت اطلاع کے باوجود کارروائی میں سست روی کا مظاہرہ کیا، جس سے نیونیوزکی ٹیم کی جان کو شدید خطرات لاحق ہوئے، آئی جی پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ واقعہ کا سخت نوٹس لیں اور بااثر افراد، مقامی پولیس اور عقوبت خانہ چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں