neo news mein drivers or reporters aik barabar

نیونیوزکے ملازمین جون سے تنخواہوں کے منتظر۔۔

نیونیوز میں جون کی تنخواہ ابھی تک ورکرز کو پوری طرح سے ادا نہیں کی گئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ جون کی تنخواہ ایک دو روز پہلے ہی کچھ کارکنوں کو دی گئی ہے، جن کی تنخواہ پچاس ہزار تک ہے صرف انہی کو جون کی تنخواہ دی گئی ہے، باقی لوگ اب بھی منتظر ہیں کہ کب انہیں تنخواہیں ملیں اور وہ اپنے گھر میں راشن ڈلوائیں، گھروں کا کرایہ ادا کرسکیں، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کرسکیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تاخیر کے باعث کراچی بیوروز سے این ایل ایز اور کیمرہ مینوں کی بڑی تعداد نے استعفے دے دیئے ہیں اور دیگر ادارے جوائن کرلئے ہیں۔۔ مستعفی ہونے والے میڈیا ورکرز کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تاخیر کے علاوہ ادارے میں سب اچھا ہے، لیکن اب اس مہنگائی کے دور میں تنخواہیں اتنی تاخیر سے مل رہی ہیں کہ گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے، تنخواہیں ویسے ہی کم ہیں اور مہنگائی کے تناسب سے نہیں، اس پر وہ بھی وقت پر نہ ملے تو قرض لینا پڑتا اور احباب ، دوستوں کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں