neo news ke director news ka istefa

نیونیوز کے ڈائریکٹر نیوز کا استعفا

نیونیوز کے ڈائریکٹر نیوز نے پیر کے روز اچانک استعفا دے دیا، ڈائریکٹر نیوز تقریبا سات سال سے نیونیوز سے منسلک تھے اس دوران کئی نشیب و فراز، میڈیا بحران یہاں تک کہ نیونیوز پابندی کی زد میں آکر بند بھی ہوا، یہی نہیں اس دوران انہیں کئی اچھے چینلز سے آفرز بھی کی گئیں لیکن انہوں نے نیونیوز کا ساتھ نہیں چھوڑا، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیو نیوز میں ڈائریکٹر نیوز کے عہدے کو اب معروف اینکر پرسن طلعت حسین دیکھیں گے، جو نئی بات گروپ کے وائس چئیرمین بھی ہیں۔۔ اس سے چند روز قبل معروف تجزیہ کار اوریا مقبول جان بھی نیونیوز سے ریزائن کرچکے ہیں، ان کا مقبول ترین پروگرام حرف راز بھی پیر کے روز اچانک بندکرکے اس کی نیا شو شروع کیا گیا ہے۔ پپو کے مطابق نیونیوز میں کافی تبدیلیاں زیرغور ہیں، ڈائریکٹر پروگرام بھی نیا رکھا گیا ہے، کچھ پروگرام بند بھی کئے جارہے ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ نیو نیوز کا شمار اس وقت ٹاپ ٹین چینلز میں ہوتاہے۔۔ لیکن اس کا حال یہ ہے کہ جولائی کی سیلری اب تک نہیں دی گئی ہے، نیونیوز کے ورکرز کا کہنا ہے کہ تنخواہ ہونے دو ماہ بعد ملتی ہے، دوہزار پندرہ سے اب تک کسی کا کوئی انکریمنٹ نہیں لگا، میڈیکل ، موبائل فون اور فیول کی سہولت تک نہیں، کورونا کے دنوں میں جو سیلری کٹ لگا تھا دیگر چینلز نے بحال کردئیے لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں۔ پپو کا مزید کہنا ہے نئے ڈائریکٹر نیوز اگر سیلری وقت پر کرادیں اور نمود ونمائش (پریزنٹیشن) پر توجہ دینے کے بجائے کانٹینٹ پر توجہ دیں تو چینل مزید بہتر ہوسکتاہے۔۔ پپو کے مطابق نیونیوز کے مستعفی ڈائریکٹر نیوز نے تمام آفیشل گروپس بھی لیفٹ کردئیے۔ جبکہ انہیں دو تین چینلز نے رابطہ کرکے اچھی آفر بھی کی لیکن وہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور ہی کے ایک بڑے چینل کو جوائن کرلیں گے۔۔ مستعفی ڈائریکٹر نیوز عثمان صاحب اس سے قبل دنیا نیوز، ایکسپریس اور جیو میں ڈائریکٹر نیوز کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں