neo news ka reporter firing se qatal

نیونیوز کا رپورٹر فائرنگ سے قتل۔۔

چنیوٹ میں مسلح خاتون نے نیونیوز کے رپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے محلہ غفور آباد میں  خاتون نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مقتول  راجہ نواز ماہی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نامعلوم خاتون نے قتل کیا۔۔ راجہ نواز ماہی اپنی دکان پر موجود تھا کہ خاتون نے دکان میں گھس کر فائرنگ کردی۔۔ راجہ نواز ماہی نیو نیوز ٹی وی چینل کے ساتھ بطور ڈسٹرکٹ رپورٹر کام کررہے تھے۔۔ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر راجہ نواز ماہی موقع پر دم توڑ گئے پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔خاتون نے رپورٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا، زخمی خاتون کی شناخت نازیہ کےنام سے ہوئی ہے، ڈی پی او وسیم ریاض موقع پر پہنچے اور تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمہ کا مقتول سے لین دین کا کوئی تنازع تھا، ملزمہ کے مطابق مقتول نے اس سے پیسہ اور زیور لے لئے  تھے،رات گئے تک قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔۔چنیوٹ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نازیہ بی بی کی جانب سے پولیس کےنام ایک درخواست بھی آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی دوسالہ بیٹی گزشتہ سال دو فروری کو قتل کردی گئی تھی جس کے لئے انصاف کے لئے وہ میڈیا پرسن یعنی رپورٹر کے پاس گئی جس نے اس سے پولیس سے کارروائی کرانے کے نام پر مختلف اوقات میں پانچ لاکھ روپے اور چار تولے زیورات اینٹھ لئے، اور پھر کاغذات پر انگوٹھے لگوا کر مخالف پارٹی سے جعلی صلح نامہ بھی بنوا دیا۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں