neji channel ke khilaaf saeed khani ke kuch muqdamaat

نجی چینل کے خلاف  سعید غنی کے چھ مقدمات

کراچی  کی مقامی عدالت میں صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی ٹی وی چینل اور اپوزیشن لیڈر کیخلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں صوبائی وزیر سعید غنی نے نجی ٹی وی چینل اور اپوزیشن لیڈر کیخلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کردیئے۔ سعید غنی  نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ اور نجی ٹی وی چینل کیخلاف 6 کیسز فائل کئے ہیں۔ میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلائی گئیں۔ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ جھوٹی خبروں پر لیگل نوٹس بھیجے لیکن جواب نہیں دیا گیا۔ قانون کے مطابق جواب نا آنے پر کیس فائل کیا جاسکتا ہے۔ یقین ہے مقدمات میں ان کو جھوٹا ثابت کرونگا۔جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلانے والوں کو بے نقاب کرونگا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں