burhapa chupane keliye surgery nahi karana chahiye

نیلم منیرکا نئی فلم میں آئٹم نمبر، وجہ کیا تھی؟؟

اداکار احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ’چکر‘ عیدالفطر پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ اس فلم کی کہانی قتل کی ایک واردات کی پراسراریت کے گرد گھومتی ہے، جس میں نیلم منیر نے ڈبل رول ادا کیا ہے۔ فلم میں نیلم منیر نے ایک آئٹم نمبر بھی کیا ہے جس کا بہت چرچا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا ہے کہ ”میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ ڈبل رول ادا کروں تاہم اس فلم میں دوہرا کردار ادا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ تین سال کے وقفے کے بعد میرے مداح اس فلم کے ذریعے ایک نہیں بلکہ دو نیلم منیر دیکھیں گے۔نیلم منیر نے کہا کہ ”اچانک خود کو ایک سے دوسرے کردار میں ڈھالنا ایک مشکل کام تھا۔ “ آئٹم نمبر کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے بتایا کہ ”یہ گیت فلم کی کہانی کی ضرورت تھا۔ مجھے یقین ہے کہ لوگ اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں