لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کلچرل ونگ کے سربراہ طاہر انجم پر تشدد کے معاملے کا بھانڈا پھوٹ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے سے قبل طاہر انجم اور انیلا ریاض عرف نیلی پری کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی اور انیلہ ریاض طاہر انجم کے گھر بھی گئی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے اصل معاملے سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا، طاہر انجم پر تشدد کے بعد اعلیٰ حکام کی ہدایت پر انیلہ ریاض کی گرفتاری کی گئی۔پولیس کے مطابق طاہر انجم پر تشدد کرنے والی نیلی پری اور طاہر انجم کا واقعہ پری پلانڈ تھا اور دونوں نے پولیس کے سامنے پلان کا اعتراف بھی کرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ انیلہ ریاض عرف نیلی پری کو طاہر انجم کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا جبکہ طاہر انجم نے پولیس کو بتایا کہ انیلہ معافی مانگنے آئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر انجم اور انیلہ ریاض کا واقعے سے قبل بھی کئی بار رابطہ ہوا، پولیس نے طاہر انجم کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی حاصل کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر خاتون نے تھیٹر اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔خاتون نے اداکار کے کپڑے پھاڑ دیے تھے اور الزام لگایاتھا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گرد کہا۔