neelam muneer ne imran abas ke rishte keliye haan kardi

نیلم منیر نےعمران عباس کے رشتے کیلئے ہاں کردی۔۔

معروف اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اداکار عمران عباس کے رشتے کے لیے ہاں کر دی ہے۔فنکار جوڑی ندا یاسر اور یاسر نواز آج کل فلم ’چکر ‘ کی پروموشن کے لیے اداکارہ نیلم منیر کے ہمراہ مصروف نظر آ رہے ہیں۔ اِن فنکاروں کے لیے پروموشن کے دوران کچھ دلچسپ سوالات اور جوابات کا سیشن رکھا گیا۔اس دوران شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیر کے لیے دلہا ڈھونڈنے کی بھی بات کی گئی جس پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ اُن کا دولہا کون ہوگا اس کا فیصلہ یاسر اور ندا کریں گے۔ندا یاسر کا کہنا تھا کہ چلو بھئی نیلم بیٹی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے کا کام کرتے ہیں اور اسی دوران یاسر نواز نے نیلم منیر کے لیے اداکار عمران عباس کا نام تجویز کر دیا۔نیلم منیر نے یاسر نواز کی جانب سے دیئے گئے نام پر کوئی اعتراض کرنے کے بجائے کہا کہ عمران عباس چلیں گے، یہ نام صحیح ہے، عمران عباس بہت اچھے انسان ہیں، مجھے پسند ہیں اور بہت مثبت سوچ کے مالک ہیں۔نیلم منیر کا یاسر نواز سے کہنا تھا کہ آپ نے بہت اچھا نام دیا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں