Mahmood Sham NBC

این بی سی کاخمیرادب سے اٹھا، محمودشام۔۔

ناصر بیگ چغتائی صحافیوں کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کا خمیر ادب سے اٹھا ہے۔ انہوں نے رپورٹنگ، ایڈیٹنگ اور کہانی نویسی سمیت دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ جدوجہد آزادی کشمیر کے حوالے سے لکھے گئے ناول سلگتے چنار جس میں مزید اضافے ے بعد کتابی شکل دیدی گئی۔ یہ مجموعی تاثر کراچی پریس کلب ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام معروف صحافی ناصر بیگ کی کتاب سلگتے چنار کی تقریب اجراء کے مقررین کا تھا، جس کی صدارت محمود شام نے انجام دی۔ تقریب کے مقررین میں عقیل عباس جعفری، مقصود یوسفی، اخلاق احمد، ڈاکٹر فاطمہ حسن اور محمود شامل شامل تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اے ایچ خان زادہ انجام دے رہے تھے۔ محمود شام کا کہنا تھا کہ ناصر بیگ چغتائی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے صحافت کے تمام شعبوں میں خود کو منوایا۔ انہوں نے کہا جدوجہد آزادی کشمیر کے حوالے سے لکھے گئے ناول سلگتے چنار کو ایک مستند و معتبر دستاویز کی اہمیت حاصل ہے جبکہ تحریر کی دلفریبی کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی فرد اختتام تک مطالعہ کئے بغیر اسے ہاتھوں سے دور نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا ناصر بیگ صحافیوں کی اس آخری نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کا خمیر ادب سے اٹھا۔ سلگتے چنار کے مصنف ناصر بیگ چغتائی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد نہایت طویل ہے جبکہ کسی بھی تحریک کے آغاز سے اختتام تک بہت زیادہ قربانی عورت ہی دیتی ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں