نجی کالج کی طالبہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کرنا یوٹیوبر حکیم شہزاد کو مہنگا پڑ گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے یوٹیوبر حکیم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ حکیم شہزاد ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے شوہر بھی ہیں، تفصیلات کے مطابق ملتان شجاع آباد کے نواحی علاقہ کے رہائشی معروف یوٹیوبر حکیم شہزاد نے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں گمراہ گن افواہیں پھیلائیں۔حکیم شہزاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کیں، حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی ایف آئی اے ملتان نے حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔
Facebook Comments