nazeba video scandal adakara ko shaamil tafteesh karne ka hukum

نازیباوڈیواسکینڈل، اداکارہ کو شامل تفتیش کرنے کا حکم۔۔

چینجنگ روم ویڈیو سکینڈل میں لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ خوشبواور 6دیگر افراد کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیاتاہم مرکزی ملزمہ سمیت دیگر لوگوں کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھیٹر کے چینجنگ روم سے نازیبا ویڈیو کے کیس میں ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع اور تفتیش کا حصہ بننے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 24جنوری تک ملتوی کردی۔یادرہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے تھیٹر کے پروڈیوسر ملک طارق محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کررکھا ہے ۔درخواست میں الزام لگایاگیاہے کہ اداکارہ اور دیگر افراد نے تھیٹرکے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ لگایا تاکہ دیگر اداکاراﺅں کی نازیباویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کیا جاسکے اور تھیٹر کی شہرت کو نقصان پہنچایاجائے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں