dania shah ka election larnay ka aelan

نازیباوڈیوکیس، دانیہ شاہ کا چالان طلب۔۔

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیووائرل کیس کی سماعت کراچی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی مکیش کمار کے روبرو ہوئی۔ ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت میں پیش کیاگیا۔۔ دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول نے کہا کہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے، شوکاز نوٹس پر بھی ابھی تک ایف آئی اے نے کوئی جواب نہیں دیا۔ دانیہ شاہ کو بنا کسی اطلاع کے حراست میں لیاگیا ہے۔ دانیہ شاہ کی والدہ نے عدالت سے کچھ کہنے کی اجازت طلب کرنے کے بعد بتایاکہ۔۔میری بیٹی کو زبردستی ایف آئی اے نے اغوا کیا ہے، ایف آئی اے نے توڑ پھوڑ کی اور مجھے بھی زخمی کیا، آٹھ سو کلومیٹر دور میری بیٹی کو بنا کسی دوپٹے کے لایاگیا۔۔عدالت نے ایف آئی کو شوکاز کا جواب دینے کی آخری مہلت دے دی اور کیس کی سماعت پانچ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے چالان بھی طلب کرلیا۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں