nazeba video case adakara ki aboori zamanat manzoor

نازیباوڈیوکیس، اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور۔۔

لاہور کی عدالت نے سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن عدالت نے تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے سکینڈل کے کیس کی سماعت میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی۔اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست میں اداکارہ کا موقف تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے سٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے تھیٹر ڈائریکٹر اجمل، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے گرفتار ملزم کاشف کے اعترافی بیان پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم کاشف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فنکاروں کے لباس بدلنے کی ویڈیو اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں۔ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اداکارہ خوشبو کی تھیٹر مالک ملک طارق اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ملزم کاشف نے یہ بھی کہا تھا کہ اداکارہ خوشبو نے مجھے اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ویڈیو بنانے پر معاوضہ بھی دیا تھا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں