post mortem wasiat ke mutabiq nahi karwaya

نازیبا وڈیوعامرلیاقت کی خواہش پر بنائی، دانیہ کا انکشاف۔۔

مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت کی خواہش پر ان کی نازیبا وڈیوز بنائی تھیں، انہیں خود کو شوق تھا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا۔۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے زیرِ حراست، مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کے بجائے بیوہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی ملزمہ دانیہ شاہ نے مین اسٹریم میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اُنہیں ایف آئی نے گرفتاری کے دوران بتایا تھا کہ اُن پر عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک کرنے کا الزام ہے، انہیں ایف آئی نے بتا کر گرفتار کیا تھا اور لودھراں سے کراچی لایا گیا تھا۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میں نے عامر لیا قت کی کوئی ویڈیو لیک نہیں کی،  ویڈیوز کے لیک ہونے کے ایک ہفتے کے بعد عامر لیاقت کا انتقال ہوا تھا۔عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے موبائل فون میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں مگر اِن ویڈیوز کو انہوں نےلیک نہیں کیا ہے۔دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں یہ عامر لیاقت کی ویڈیوز سوشل میڈیا اور یوٹیوب والوں نے لیک کی تھیں۔دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میرے موبائل فون میں تھیں مگر مجھے نہیں معلوم کی ویڈیو لیک کیسے ہوئیں۔دانیہ شاہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ اگر ویڈیوز سے متعلق میرا دعویٰ غلط ثابت ہوا تو جو میری سزا ہوگی وہ میں قبول کروں گی۔دانیہ شاہ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت کی خواہش پر  اُن کی نازیبا ویڈیوز بنائی تھیں، انہیں خود کو شوق تھا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں