الحمرا میں نازیبا ڈانس پر نگران وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کا سخت ایکشن ،ڈرامے کے پروڈیوسر اور ڈانسر پر پابندی لگادی گئی۔ڈانسر شمع رانا پر ڈرامہ ’’چاند کی چاندنی ‘‘کے دوران نازیبا ڈانس اور اداکارہ کہکشاں عرف پائل چودھری پر ڈرامہ ’’نوکر ووہٹی دا‘‘ میں بیہودہ اشارے کرنے کے بعد پابندی عائد کی گئی ۔نگران وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ اگر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو ڈرامے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی، الحمرا جیسے ثقافتی مرکز میں نازیبا ڈانس ہونا شرمناک حرکت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الحمرا کے سربراہ کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور الحمرا انتظامیہ یقینی بنائے کہ دوبارہ ایسی بیہودہ حرکات نہ ہوں۔عامر میر کا کہنا تھا معاشرتی اور اخلاقی اقدار پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مالی مفادات کے لئے فن اور فنکاروں کے امیج کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
نازیباڈانس ، بے ہودہ اشارے کرنے والی دو اداکاراؤں پر پابندی۔۔
Facebook Comments