اداکار، مصنف اور ٹی وی میزبان واسع چوہدری نے حالیہ دنوں نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے کامیڈی شو ’مذاق رات‘ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اب افواہ گردش میں ہے کہ اداکار عمران اشرف مذاق رات میں ان کی جگہ لینے جا رہے ہیں۔ 7سال مذاق رات کی میزبانی کرنے کے بعد واسع چوہدری نے ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے گزشتہ ماہ شو سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ”1ہزار 235شوز، 7سال10ماہ اور اڑھائی ہزار سے زائد مہمان۔ میرا مذاق رات کے ساتھ سفر بالآخر انجام کو پہنچتا ہے۔اطلاعات کے مطابق دنیانیوز پر مذاق رات کی جگہ اب مذاق رات سیزن ٹو کے نام سے شروع ہورہا ہے،جس کی میزبانی اکتیس سالہ عمران اشرف ہونگے انہوں نے اپنا ٹی وی کیرئر دوہزار گیارہ میں شروع کیا تھا اور اب وراسٹائل اداکار مانے جاتے ہیں، جب کہ کامیڈینز میں سخاوت ناز،سردار کمال اور ہنی البیلا نئی ٹیم میں شامل ہونگے۔۔
نئی ٹیم نئے کامیڈینز۔مذاق رات سیزن ٹو کا آغاز۔۔
Facebook Comments