kuj dastoor ne dastoor group ko nayi tanzeem qaraar dedia

اسکروٹنی کے بعد نئی ممبر سازی کا فیصلہ ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے نومنتخب کابینہ کا پہلا مجلس عاملہ کا اجلاس صدر راشد عزیز کی صدارت میں جمعرات کے روز کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔۔اجلاس میں سیکرٹری موسیٰ کلیم، نائب صدور اسلم خان اور وکیل الرحمن،جوائنٹ سیکرٹری سید نبیل اختر،خازن محمد بلال طاہر ،سیکرٹری اطلاعات حماد حسین اور اراکین مجلس عاملہ فہمیدہ یوسفی،عاطف خان،خالد خان،عاصم بھٹی،جمال خورشید، سید فرید عالم،منصور احمد اور قادر منگریو نے شرکت کی۔اجلاس میں صحافیوں کی برطرفیوں،میڈیا ہاوسیز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطرف صحافیوں کی بحالی اور تنخواہوں کی فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں پہلے مرحلے میں اسکروٹنی اور پھر نئی ممبر سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں