nayi manzil | Faheem Siddiqui

نئی منزل

تحریر: فہیم صدیقی، صدر کے یوجے۔۔

اللّہ نے نجات کی راہ بھی نکال دی اور وہاں سے رزق کا بندوبست بھی کردیا جہاں سے گمان تک نہ تھا۔

اور بے شک

“جس نے اللّہ پر بھروسہ کیا اس کے لیے اللّہ ہی کافی ہے “

 االحمداللّہ، اللّہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح مجھ پر اپنا کرم کیا اور نئی منزل عطا کردی “

ان اللّہ بالغ امرہ

بے شک اللّہ تعالی اپنا کوئی کام ادھورا نہیں چھوڑتا اور رزق کا وعدہ اس کا ہے تو وہ اپنا وعدہ کیسے ادھورا چھوڑ سکتا ہے

جیو نیوز سے 8 مئی 2023 کو 21 سالہ سفر کا اختتام ہوا تو ایک لمحے کیلئے بھی یہ خیال دل میں نہ آیا کہ اب کیا ہوگا؟ ایک اطمینان تھا کہ الحمداللّہ عزت اور سکون کے ساتھ یہ 21 سال کا سفر تمام ہوا

دامن پر کوئی چھینٹ نہیں ہے

 ہاں کسی کے خنجر پر داغ ضرور ہے

اطمینان کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ جیو نیوز میں اپنے لیے کچھ نہیں مانگا تھا جو مانگا تھا ملازمین کے لیے مانگا تھا جیو میں اخری دن ساتھیوں کی محبت مجھ پر ایک قرض ہے کئی دوست مجھے رخصت کرنے گراونڈ فلور تک آنا چاہتے تھے لیکن میں نے کسی کو لفٹ تک بھی ساتھ نہیں آنے دیا۔ کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوجائے اور وجہ میں بنوں اور یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد جیو میں ساتھیوں سے رابطہ “کم از کم ” رکھا جس پر کچھ دوست متعجب بھی ہیں کہ میں نے ایسا کیوں کیا؟ اب وجہ یہاں بتادی ہے امید ہے اگر کوئی ناراض ہوا ہوگا تو وہ اس کے بعد ناراضگی ختم کرلے گا

جیو کے دوستوں کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے اپنا کام اسی توجہ، اسی انہماک اور اسی دلجمعی سے کیے جائیں،

 انشااللّہ سب اچھا ہوگا جیسے میرے حق میں ہوا

8 مئی جیو میں آخری دن تھا اور ٹھیک ایک ماہ بعد 8 جون کو میں برسر روزگار ہوچکا تھا کہ ابھی جیو سے ملنے والی آخری تنخواہ ختم بھی نہیں ہوئی تھی

“بے شک اللّہ تعالی نے ہر چیز کا بخوبی اندازہ کیا ہوا ہے”

میں یہ پوسٹ یکم جولائی کو لگانا چاہتا تھا لیکن بھلا ہو عمران جونیئر کا

خیر

میری نئی منزل

Talen News

 ہے

ایک نیا چیلنج، ایک نئی ذمے داری

ایک نیا کریڈٹ میرا انتظار کررہا ہے

اس سے پہلے میں ایکسپریس اخبار کی بانی ٹیم میں تھا

پھر جیو کے بانی ارکان میں شامل رہا

اور اب

Talen News

میرے لیے دعا کیجیے گا میں

Talen News

کو بھی وہ مقام دلانے میں کامیاب ہوجاؤں جو روزنامہ ایکسپریس اور جیو نیوز نے مجھ سمیت دیگر ساتھیوں کی محنت اور محبت سے حاصل کیا۔

میری نیچر چیلنجنگ ہے مجھے چیلنج قبول کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے یہ ایک نیا چیلنج  ہے ٹیم بنانی ہے

اور پھر خبر چھین کر لے جانی ہے

آپ کی دعاؤں کا طالب۔۔(فہیم صدیقی، صدر کے یوجے)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں