pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

نئی انتظامیہ کے نان پروفیشنل فیصلے،ندیم رضا فارغ،۔۔

بول کی نان پروفیشنل انتظامیہ کے اوٹ پٹانگ فیصلوں سے  بول ہیڈآفس میں کھلبلی مچ گئی۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ندیم رضا کو ہیڈ آف نیوز کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے ان کی جگہ عامر ضیا کو یہ عہدہ دیاگیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ بول انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ندیم رضا کو دیگر مواقع دستیاب تھے اس لئے انہوں نے بول نیوز چھوڑنے کا ترجیح دی۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر نیوز کو فارغ کرکے ایک سوئچر کو نیا ڈی این بنایاگیا ہے، موصوف کا ڈائریکٹر نیوز کے عہدے کا کوئی تجربہ نہیں، بول کے سینئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ موصوف کو نیوز کی الف بے کا علم نہیں، وہ بول میں آنے سے پہلے دیگر اداروں میں پی سی آر میں سوئچ کنٹرول کرنے کا کام کرتے رہے ہیں، ان سینئر ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ ان صاحب نے بول میں ترقی صرف اور صرف چاپلوسی اور خوشامدیں کرکرکے حاصل کی ہیں، کچھ دن پہلے تک وہ ندیم رضا کے کمرے میں پائے جاتے تھے اب وہ عامر ضیا صاحب کے کمرے میں پائے جاتے ہیں۔۔۔ پپو کے مطابق پروگرامنگ ہیڈ بھی تبدیل کرکے ان کی جگہ نیا بندہ لایا گیا ہے۔ پپو کے مطابق نئی انتظامیہ شعیب شیخ کی باقیات سے جان چھڑا نے کے دعوے تو کررہی ہے لیکن پھر انہی لوگوں کے سر پر ہاتھ بھی رکھا جارہا ہے۔ پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ  اب تو بول کے سیکورٹی گارڈز تک بول والاز کو یہ کہتے پائے گئے ہیں کہ نئی انتظامیہ چینل کو چلا نہیں پارہی لگتا ہے یہ اسے بیچ دیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں