اداکارہ عائشہ عمر نے انڈسٹری میں آنے والی نئی اداکاراؤں کو اہم مشورہ دینے کے ساتھ ساتھ کہا ہے کہ اپنی ذاتی زندگی کے مسائل کو کبھی کام کے لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جو انڈسٹری میں کام کرنے آتی ہیں اور بعض اوقات انہیں خود ہی جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی لڑکیوں کے لیے میرا پہلا مشورہ یہ ہوگا کہ وہ عمارتوں میں بنے اپارٹمنٹس میں رہائش رکھیں، نئی اداکاراؤں کا گھروں میں رہنا محفوظ نہیں ہوتا کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ حالات کیا ہیں۔عائشہ عمر نے بتایا کہ کس طرح ایک نئی اداکارہ کی گاڑی اس وقت ٹوٹی جب وہ محلے کے ایک گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہر کام خود کرنا سیکھنا چاہیئے اور دوسروں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح ان کا کام کبھی مکمل نہیں ہوتا۔عائشہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی زندگی کے مسائل کو شیئر کرنے سے آپ کے لیے کام کی جگہ پر مسائل پیدا ہوں گے کیونکہ لوگ ان لڑکیوں کا استحصال کرنا پسند کرتے ہیں جن کی ذاتی زندگی میں مسائل چل رہے ہوں۔
نئی اداکارائیں ذاتی مسائل شیئر نہ کریں، عائشہ عمر۔۔
Facebook Comments