naye social media roles

نئے سوشل میڈیا رولز، سینیٹ کمیٹی میں تفصیلات طلب۔۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نئے سوشل میڈیا رولز پر وفاقی سیکریٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلیں۔سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری وزارت آئی ٹی شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔اجلاس میں نئے سوشل میڈیا قوانین کو قائمہ کمیٹی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر وفاقی کابینہ سے منظوری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے سوال کیا کہ وفاقی سیکریٹری آئی ٹی بتائیں کہ کیا نئے قوانین کا غلط استعمال نہیں ہوگا؟قائمہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پارلیمان کو کیوں بائی پاس کیا گیا؟ وفاقی سیکریٹری آئی ٹی شعیب صدیقی نے جواب دیا کہ قانون و آئین کی خلاف ورزی نہیں کی، ایکٹ بنتا ہے تو ادارہ رولز بنا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ رولز قائمہ کمیٹی میں پیش نہیں ہوتے، وزیراعظم ان قوانین پرعمل درآمد کروانے کی ہدایات دے چکےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا قوانین عام آدمی کے تحفظ کے لیے ہیں، یوٹیوب چینلز بند نہیں کرنا چاہتے بلکہ ملکی و ریاستی مفادات کی مثبت تشہیر کرنے والوں کو مالی معاوضہ بھی ملنا چاہیے۔سینیٹر روبینہ خالد نے سوال کیا کہ کیا جھوٹی تعریفیں کرنے والوں کو فائدہ پہنچانے کی بات کر رہے ہیں؟سینیٹر فیصل جاوید نے تجویز دی کہ شادی پر ڈانس کی ویڈیو بغیر پوچھے سوشل میڈیا پر ڈالنے کو قابل سزا قرار دینے کی شق شامل کی جائے۔سینیٹر شہزاد وسیم بولے کہ ضیاء دور میں وی سی آر کو برقعے پہنائے گئے تھے لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا، ماضی میں یو ٹیوب بند ہوا، کیا اب فیس بک بھی بند ہوگا؟قائمہ کمیٹی نے نئے سوشل میڈیا رولز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ آئندہ اجلاس میں طلب کرلی۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں