وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک نئے سوشل میڈیا قوانین کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ”سوشل میڈیا قوانین کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اسے جلد از جلد اپنی رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔سید امین الحق نے کہا کہ ”اس کمیٹی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت قانون اور دیگر متعدد وزارتوں اور محکموں کے نمائندے شامل ہیں۔“ وفاقی وزیر نے کہا کہ ”وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کابینہ میٹنگ میں ٹیبلیٹ استعمال ہونے کے معاملے پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی میں سکیورٹی ایجنسیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اپنی تحقیقات میں معلوم کرنے کی کوشش کرے گی کہ آیا کابینہ میٹنگز کا کسی نوعیت کا ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں۔
![social media or propaganda](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2021/09/social-media.jpg)
نئے سوشل میڈیا قوانین رواں ماہ فائنل کرنے کا اعلان۔۔
Facebook Comments