naye media ke qayam ki taiyyarian

نئے میڈیا جائنٹ کے قیام کی تیاریاں۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔۔

امریکی ٹیلی گرافک کمپنی میڈیا ہاؤسز کے ساتھ 65.50 کھرب روپے کا معاہدہ کررہی ہے۔ جس کے ذریعے وارنر میڈیا یونٹ کو ڈسکوری سے ملایا جائے گا، جس کے نتیجے میں ایک نئے میڈیا جائنٹ کا قیام عمل میں آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق، اے ٹی اینڈ ٹی کا کہنا ہے کہ وہ وارنر میڈیا یونٹ کو ڈسکوری سے ملانے جارہے ہیں ، جس سے ایک نئے میڈیا جائنٹ کا قیام عمل میں آئے گا اور اس سے ٹیلی کام گروپ کی کانٹینٹ اور ڈلیوری پاور ہائوس بننے کی خواہش ختم ہوجائے گی۔ اے ٹی اینڈ ٹی کے کیے گئے معاہدے میں ایچ بی او، وارنر برادرز اسٹوڈیوز اور سی این این شامل ہیں۔ اس کا مقصد اپنے حریف جیسا کہ نیٹ فلکس، ڈزنی پلس اور ایمازون پرائم ویڈیو کو ٹکر دینا ہے۔ معاہدے کو حتمی صورت دینے پر اے ٹی اینڈ ٹی کو 43 ارب ڈالرز (تقریباً 65.50 کھرب روپے)ملیں گے اور اے ٹی اینڈ ٹی کے شیئرہولڈرز کو نئی کمپنی کے 71 فیصد اسٹاک نمائندگی حاصل ہوگی۔ جب کہ ڈسکوری کے مالکان جو کہ ڈسکوری چینل، فوڈ نیٹ ورک، اینیمل پلانیٹ اور دیگر چلارہے ہیں انہیں 29 فیصد نمائندگی ملے گی۔ ڈسکوری کے صدر چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ زاسلوو نئی کمپنی کے سربراہ ہوں گے، جس میں ایچ بی او اور اس کی گیمز آف تھرونز فرنچائز، دی وارنر برادرز لائبریری آف بیٹ مین فلمز اور ٹی وی چینلز جیسا کہ ڈسکوری، کارٹون نیٹ ورک، ایچ جی ٹی وی، ٹی این ٹی، ٹی بی ایس اور یورو اسپورٹ شامل ہیں۔ اے ٹی اینڈ ٹی کے سی ای او جان اسٹینکی کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دو انٹرٹنمنٹ لیڈرز مل جائیں گے اور ایک نئی کمپنی بناکر گلوبل لیڈنگ پلیٹ فارمز قائم کریں گے۔ تاہم، یہ معاہدہ 2016 کے بلاک بسٹر اعلان کی پسپائی ہے، جس میں اے ٹی اینڈ ٹی نے وارنر کو 85 ارب ڈالرز (تقریباً 129 کھرب 88 ارب روپے) میں خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔ وارنر میڈیا کی ویلیو میں کمی سے میڈیا کے تبدیل ہوتے لینڈ اسکیپ کی عکاسی ہوتی ہے کیوں کہ روایتی ہالی وڈ جائنٹس اپنی اہمیت کھو رہے ہیں۔ تجزیہ کار رچرڈ گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ اے ٹی اینڈ ٹی نے کبھی براڈ بینڈ اور ٹیلی کام آپریشنز کی وارنر برادرز، ٹرنر میڈیا اور دیگر آپریشنز کے کانٹینٹ سے ہم آہنگی حاصل نہیں کی ہے۔ آج کی میڈیا دنیا میں تکنیکی تبدیلی اور ٹیک پلیٹ فارم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھرپور توجہ کی ضرورت ہے۔ اے ٹی اینڈ ٹی کا اہم پلیٹ فارم ایچ بی او 6 کروڑ 10 لاکھ سبسکرائبرز ہی حاصل کرسکا ہے، اس کے مقابلے میں نیٹ فلکس 20 کروڑ 40 لاکھ اور ڈزنی پلیٹ فارم جس میں ہولو، ای ایس پی این پلس اور ڈزنی ، ڈسکوری چینلز 220 ممالک میں ہیں کے 16 کروڑ 40 لاکھ سبسکرائبرز ہیں۔ جب کہ وارنر میڈیا کی 2020 میں خالص سیلز 30.4 ارب ڈالرز (تقریباً 22 کھرب 28 ارب روپے) تھی اور ڈسکوری کی 10.7 ارب ڈالرز (تقریباً 7 کھرب 84 ارب روپے) تھی۔ (خصوصی رپورٹ)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں