naye launch hone wale channel se 35 media workers mistifa

نئے لانچ ہونے والے چینل سے 35 میڈیا ورکرز مستعفی۔۔

حال ہی میں لانچ ہونے والے نئے نیوز چینل اے بی این نیوز سے ڈائریکٹر پروگرام سمیت پینتیس افراد نے اجتماعی استعفا دے دیا۔ ایک مستعفی ہونے والے میڈیا ورکر نے دعویٰ کیا ہے کہ 45 لوگوں نے استعفا دیا ہے۔۔ استعفوں کا سلسلہ جمعرات کی شام سے شروع ہوا اور رات تک جاری رہا۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پروگرام کے منع کرنے کے باوجود ان کے ماتحت کام کرنے والوں نے اپنی مرضی سے استعفے دیئے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ استعفے دینے والوں میں تین پرڈیوسر، ایک کانٹینٹ ہیڈ، آٹھ این ایل ای، ایک این ایل ای ہیڈ، پانچ کیمرہ مین، آٹھ ایسوسی ایٹ پروڈیوسرز اور نو ٹرینی لوگ تھے جنہوں نے چینل انتظامیہ کے بدترین رویہ اور تنخواہوں میں ممکنہ کٹوتیوں کے خلاف احتجاجا استعفے دیئے۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ چینل میں یہ افواہ زوروں پر تھی کہ چونکہ پروگرامنگ کے لوگوں کو زیادہ پیسوں میں بھرتی کرلیا گیا ہے اس لئے ان کی تنخواہوںمیں کٹوتی کی جائے گی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ کی مداخلت ہر معاملے میں حد سے زیادہ ہوگئی تھی، کبھی پرڈیوسرز کو ذلیل کیا جاتا تھا، کبھی پی سی آر والوں کی شامت آجاتی تھی، کبھی این ایل ایز سے ان کےکام سے متعلق فضول قسم کی بازپرس کی جاتی تھی، دوسری جانب دو دن لیٹ آنے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے۔ اسی طرح سے  میٹرواسٹیشن کی طرح کارڈ پنچ کرنے کے بعد سامنے لگے ڈنڈے ہٹائے جاتے تھے ۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں