آج نیوز میں نیوز روم کے بڑے ایک مرتبہ پھر بیرون ملک دورے پر روانہ ہوگئے بائیس دسمبر کو وطن واپسی ہوگی نیوز روم کے بڑے اپنے بچوں سے ملنے کے لئے بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں ۔۔پپو کے مطابق آج نیوز میں نیوزروم کے بڑے کے آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کارکردگی سامنے نہ آنے پر آج نیوز کے مالک نے مانیٹرنگ ہیڈ کے ساتھ فرسٹ فلور پر اجلاس بلوالیا اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر، ڈسٹری بیوشن ہیڈ، سیلز ہیڈ اور نیوز فلور کے بڑے نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ مانیٹرنگ ہیڈ نے آج نیوز کے نیوز بلیٹن میں غلطیوں کی بھرمار ہونے کی نشاندہی کی اور گیارہ سو کے قریب چھوٹے چھوٹے کلپس مالک کو دکھائے جس میں سے پروجیکٹر پر تیس سے زائد کلپس چلائے گئے ۔۔ چینل مالک نے سب کے سامنے نیوز فلور کے بڑے سے استفسار کیا کہ محترم آپ کی غلطیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، آٹھ ماہ آپ نے صرف تنخواہ لی ہے کام نظر نہیں آرہا۔ چینل مالک نے کہا آپ سے کوئی بھی دوسرا شخص خوش نہیں میرے بار بار آزمانے پر بھی آپ آوٹ پٹ نہیں دے سکے ۔انھوں نے اشارے میں باتوں باتوں میں نیوز فلور کے بڑے کو ان کی برطرفی کا بھی اشارہ دیا بعد ازاں نیوز فلور کے بڑے نے سوری کہہ کر مالک کو چپ کروادیا اور میٹنگ کے اختتام پر اپنے بیرون ملک روانگی کی خبر بھی سنا دی ۔۔پپو کاکہنا ہے کہ نیوز فلور کے ہیڈ سے ایچ آر ہیڈ نے علیحدگی میں بھی ملاقات کی ہے اور ان سے استعفے دینے کا کہا ہے جس پر نیوز فلور کے بڑے نے ماہ دسمبر کے آخر تک کی مہلت مانگ لی ہے جس پر ایچ آر ہیڈ نے مالکان کو آگاہ کر دیا ہے۔ آج نیوز کے مالکان اب نیا ڈائریکٹر نیوز تلاش کر رہے ہیں۔
نئے ڈائریکٹر نیوز کی تلاش شروع کردی گئی۔۔
Facebook Comments