naye club arakeen keliye plots keliye zameen ki talaash shuruh

نئے کلب اراکین کیلئے پلاٹس کیلئے زمین کی تلاش شروع۔۔

کراچی پریس کلب کے ممبران کے مسائل کے حل کیلئے تشکیل دی گئی حکومت سندھ کی اعلی سطحی کمیٹی کا اجلاس محکمہ آرکائیو کے دفتر میں سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ ندیم میمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ہاکس بے میں صحافیوں کو الاٹ کی گئی زمین پر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضہ کیے جانے کی اطلاعات ملنے ان عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور ایس ایس پی انسداد تجاوزات کو 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ کمیٹی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ضلع ملیر میں کراچی پریس کلب کے ممبران کو الاٹ کی گئی اراضی پر ترقیاتی کام کرانے کے لیے ترقیاتی فنڈز جلداز جلد جاری کرنے اور اہم منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیے پی سی ون کی تیاری پر بھی اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں کراچی پریس کلب کے 700 نئے ممبران کے لیے بھی پلاٹس کے لیے بورڈ آف ریونیو اور ممبر لینڈ یوٹیلزیش کے نمائندوں کو زمین کی تلاش جلد مکمل کرکے آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی سیکریٹری شعیب احمد نے ہاکس بےاور ملیر میں ممبران پریس کلب کی کالونی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید پیش رفت پر بھی زور دیا۔صدر پریس کلب نے حکومت سندھ کی جانب سے ممبران کراچی پریس کلب کے مسائل کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ تشکیل دی گئی کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی یاسین شر بلوچ۔ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی غلام قادر تالپور ۔بورڈ آف ریونیو ۔ممبر ایل یو ۔لوکل گورنمنٹ ۔ادارہ انسداد تجاوزات۔ لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیر۔صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے شرکت کی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں