naye adakar sirf shohrat keliye aye hen

نئے اداکار صرف شہرت کے لئے آئے ہیں، عثمان پیرزادہ

اداکار عثمان پیر زادہ نے کہاکہ نئے اداکار شوبز میں صرف شہرت اور پیسے کے لئے آئے ہیں۔۔انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ آج کل کے نئے نوجوان اداکار وں کو کام سیکھنے کی بجائے شہرت اور پیسے سے مطلب ہے لیکن وہ اپنے کام پر محنت کے قائل نہیں ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہت سے ڈرامہ نگار ہیں لیکن اچھے ڈرامہ نگار نہ ہونے کے برابر ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس معیاری سکرپٹ کی کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد پر بھی بہترین کہانیاں لکھی جاسکتی ہیں لیکن ہماری انڈسڑی میں ایسے سکرپٹ کی گنجائش موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اور معیاری سکرپٹس کی وجہ سے ڈراموں کے معیار میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں