naya akhbaar bhi band darjano workers faarigh

نیا اخبار بھی بند، درجنوں ورکرز فارغ۔۔

خبریں گروپ نے اپنا شام کا اخبار”نیااخبار” عارضی طور پر بندکردیا اور درجنوں ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کا بہانہ کرکے نیا اخبار اچانک بند کردیاگیا ،جو اس وقت صرف لاہور سے ہی شائع ہورہا تھا ، کچھ عرصہ پہلے تک یہ ملک کے بڑے شہروں سے ایک ساتھ شائع کی جارہا تھا۔۔پپو کے مطابق جن لوگوں کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے وہ لاک ڈاؤن کے باعث دفتر آنے سے قاصر تھے جسے بنیاد بنا کر ادارے نے ان کے خلاف کارروائی کردی۔۔ دوسری طرف خبریں گروپ نے اپنے حیدر آباد اور سکھر کے بیورو دفاتر بھی بند کردیئے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ خبریں گروپ میں سیلری بحران جاری ہے، کئی کئی ماہ ہوگئے ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں ،انہیں کچھ نہیں بتایاجارہا کہ تنخواہیں کب ملیں گی، کارکنوں کے گھروں میں فاقہ کشی جاری ہے۔۔پپو کے مطابق یہ اطلاعات بھی ہیں خبریں کراچی کی عمارت کو فروخت کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں