nawaz siddiqui usman khwaja mere rishtedar hein

نوازصدیقی، عثمان خواجہ میرے رشتہ دار ہیں، سعود۔۔۔

اداکار اور میزبان سعود  کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اور آسٹریلیوی کرکٹر عثمان خواجہ ان کے رشتے دار ہیں۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکار سعود نے انکشاف کیا کہ بھارت میں مقیم ان کے خالہ زاد بھائی کی شادی نواز الدین صدیقی کی بہن سے ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ بھی ان کے رشتے دار اور دونوں بچپن میں ایک ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔سعود نے اداکارہ جویریہ سے شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان دونوں کی لو نہیں بلکہ ارینج میرج تھی۔ میری بڑی بہن نے جویریہ کو پسند کیا تھا۔ جویریہ کے گھر رشتہ مانگنے 4 بار لوگ بھیجے ۔ رشتے کی بات کے لیے جانے والوں میں امجد صابری مرحوم، اداکار رینبو ،اداکار شان اور برگیڈیئر (ر) حارث نواز شامل تھے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی  ہے۔ میرے والد مولانا قاری ظاہر قاسمی نے 14 اگست  1947 کو پاکستان بننے سے قبل ریڈیو پر قرآن پاک کی تلاوت کی تھی۔ بڑے قاری ہیں ۔ چچا قاری شاکر قاسمی نے عالمی سطح پر قرات کا مقابلہ جیتا جب کہ ان کے چھوٹے چچا قاری وحید ظفر قاسمی معروف نعت خواں بھی ہیں۔سعود نے کہا کہ نعت خوانی کے بجائے اداکاری میں آنے پر اب بھی ان کے خاندان والے انہیں یہی دعا دیتے ہیں کہ خدا تمہیں توفیق دے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں