نجی نیوز چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی افتخار احمد جب نواز شریف کے حق میں بات کی تو صابر شاکر نے کہاہے کہ نواز شریف نے میرے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کیا تھا ، کیا ہم صحافی نہیں تھے ؟اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ عمران خان نیازی کولاہور میں قطعہ اراضی شریف خاندان نے ہی دیا ہے ، اگر صحافی کاسوال بددیانتی پر مبنی ہوتو اس کوصحافت چھوڑ دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کا دفاع نہیں کررہا میں نے تو اپنی دوستی کااظہار کیا ہے اور مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے ۔اس موقع پر صابر شاکر نے کہاہے کہا آپ نواز شریف کادفاع کررہے ہیں لیکن اسی نواز شریف نے میرے سمیت دیگر صحافیوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا ، انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم صحافی نہیں تھے جوہم پر دہشت گردی کامقدمہ درج کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کیلئے جو زمین دی گئی وہ نوازشریف کے وراثتی زمین نہیں تھی ، وہ سرکاری زمین تھے اور وزارت عظمیٰ بھی نوازشریف کو وراثت میں منتقل نہیں ہوئی تھی بلکہ وہ ہمارے ووٹوں سے وزیراعظم بنے تھے ۔
نوازشریف پر 2 اینکرز لڑپڑے۔۔۔
Facebook Comments