nawaz sharif ki kia deal hui

نوازشریف نے صحافیوں کے لانگ مارچ کی حمایت کردی۔۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے پاکستان میڈیااتھاٹی بل کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اورپاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں صحافیوں کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہیں۔لندن میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سے میاں نوازشریف نے طویل ملاقات کی۔ اس موقع پر برطانیہ میں جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئراورلاہور پریس کلب کے لائف ممبر اظہر جاوید بھی موجود تھے۔ ارشد انصاری نے ملاقات میں میاں نوازشریف کو پاکستان میڈیااتھارٹی بل ، صحافت اور صحافیوں کو پاکستان میں درپیش مسائل سے تفصیلا آگاہ کیا۔میاں نوازشریف نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں آزادی صحافت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اورکہاکہ ہم مکمل طور پر صحافیوں کے مطالبات کے حق میں ہیں اور ہم آئین و قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتے ہیں، انشااللہ آزادی صحافت بحال ہوگی اور آزادی صحافت میں ہم مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہیں۔ میاں نوازشریف نے کہاکہ مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت پاکستا ن میں صحافیوں سمیت عوام بری طرح مہنگائی کی دلدل میں دھنس چکے ہیں جس پر مجھے انتہائی تشویش ہے لیکن بہت جلد پاکستان پہلے کی طرح خوشحال ہوگا۔ میاں نوازشریف نے کہاکہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور مریم نوازکو ہدایت جاری کریں گے وہ صحافیوں کے شانہ بشانہ چلیں جبکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں سے بھی صحافیوں کابھرپورساتھ دینے کی بات کریں گے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور اظہر جاوید نے پاکستان اتھارٹی بل کو مسترد کرنے اورصحافیوں کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں