سابق وزیراعظم نوازشریف کے سکیورٹی گارڈزکیخلاف کیمرہ مین پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ کیمرہ مین کی درخواست پر نواز شریف کے 3 سیکیورٹی گارڈز کو شامل کیا گیا ۔۔ کیمرہ مین واجد نے پولیس کو بتایا کہ پارلیمنٹ اجلاس کیلئے اپنے دفتر کی جانب سے معمول کی کوریج پر مامور تھا،میں نواز شریف کی واپسی کی فوٹیج بنا رہا تھا ،سابق وزیراعظم کے چیف سکیورٹی گارڈ کے کہنے پر دیگر دو اہلکاروں نے تشدد کیا،تشدد کے نتیجے میں زخمی ہوکر بے ہوش ہوگیا،ساتھیوں نے ہسپتال پہنچایا،واجد کا کہناتھاکہ سابق وزیراعظم کے سکیورٹی عملے نے ظلم کی انتہا کردی،عدالت نے سکیورٹی گارڈز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،زیر دفعہ 506 ٹو،355 کے تحت مقدمے میں سکیورٹی گارڈ شکور اوردیگر دو نامعلوم افراد نامزدکئے گئے ۔صحافی پر تشدد میں ملوث نوازشریف کے دو گارڈز جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل منتقل،،، ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی گئی۔۔
کیمرہ مین تشدد، 2 گارڈز جیل منتقل
Facebook Comments