federal court ke qayam ki taiyyarian horhiu hein

نوازشریف صحت مند ہیں، سہیل وڑائچ۔۔

معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات کے بعد جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف کہ صحت بالکل پرفیکٹ ہے ، انہوں نے گزشتہ روز کھانے میں پلاﺅ، اروی گوشت اور کھیر کھائی۔سہیل وڑائچ نے بتا یا کہ ویسے دیکھنے میں نواز شریف پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئے ہیں ۔واضح رہے کہ نوازشریف2019میں علاج کے لیے لندن گئے تھے ۔ ان کی لندن سے اکثر مختلف ریستورانوں میں کھانا کھانے اور چہل قدمی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جس کے باعث حکومتی حلقے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔دوسری جانب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کے لیے معروف ڈاکٹروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں