jaali khabar phelane ka ilzam

نوازشریف سارا دن لڈو کھیلتے رہتے ہیں، ایاز امیر۔۔

سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار ایاز امیر نے انکشاف کیا ہے کہ  میاں نواز شریف کا دن آج کل لڈو کھیلتے گزرتا ہے۔ دنیااخبار میں اپنے تازہ کالم میں وہ لکھتے ہیں کہ۔۔سننے میں آتا ہے شاہجہان ثانی یعنی بڑے میاں صاحب لڈو کھیلتے دن گزارتے ہیں۔ مذاق نہیں کررہا‘ کرنے کو جوکچھ نہیں ہے۔سننے میں یہ بھی آتا ہے کہ داماد صاحب بھی ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔ شاعر نے کیا کہا تھا ‘ آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں۔ زمانے کا ستم دیکھیے کہ اقتدارکا لشکارا اور چھٹی بھی کردی گئی ہے۔میاں صاحب کو چپ رکھنے کی قیمت پنجاب حکومت کی صورت میں اداکی گئی ہے۔وزیراعظم خوش اسلوبی سے اپنے ایجنڈے پر کارفرماہیں۔کچے کے علاقوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں تعلیم اورصحت کی سہولیات پہنچائی جائیں تاکہ وہاں کے باسیوں کی سوچ بدلے۔ پاکستان میں جہاں یہ سہولیات موجود ہیں وہاں کسی کا کیابگاڑاجاسکا ہے؟ کیا اَن پڑھ اور کیا پڑھے لکھے سب باہر جانے کی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں۔ پڑھے لکھوں کا حال دیکھ کر کچے کے بادشاہ کہتے ہوں گے کہ ہم بغیر پڑھے ہی ٹھیک ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں