self help

نواز شریف نے عمران ریاض کو رہائی دلوائی، جاویدچودھری۔۔

صحافی جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض خان کی بازیابی میں میاں نواز شریف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔اپنے وی لاگ میں جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے اور ایک دوسرے صحافی نے نواز شریف سے درخواست کی تھی کہ وہ عمران ریاض کی بازیابی میں کردار ادا کریں جس پر نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جس کے بعد عمران ریاض کی رہائی ممکن ہوئی، انہوں نے کہاکہ نواز شریف یہ جانتے ہیں کہ عمران ریاض شریف خاندان سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی اپنے وی لاگ میں یہ خبر دے چکے تھے کہ نواز شریف عمران ریاض خان کی بازیابی کے لیے سفارش کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں