لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی تقاریرنشرکرنے کیخلاف کیس عمران خان کی فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی اور پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف کی تقاریرنشرکرنے کے خلاف کیس میں عمران خان کے فریق بننے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہدکریم نے عمران خان کی متفرق درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت میں نوازشریف کی تقاریرنشرکرنے کیخلاف درخواست پرسماعت ہورہی ہے،نوازشریف کے تقاریرنشر ،عمران خان کی تقاریروبیانات نہیں دکھائے جارہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو اس کیس میں فریق بننے کی اجازت دے ۔عدالت نے عمران خان کی فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔
Facebook Comments