nawae waqt mulazmeen ka wajubaat keliye ahtejaaj

نوائے وقت ملازمین کا واجبات کیلئے احتجاج۔۔

پاکستان فیدرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کے صدر جی ایم جمالی، کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد، کراچی پریس کلب کے سابق صدر احمد ملک، سیکریٹری عامر لطیف، شاکر حسین،حاجی احمد مجاہد اور رضاحیدر نے مطالبہ کیا ہے کہ نوائے وقت سے جبری برطرف اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات فوری اداکئے جائیں بصورت دیگر ہم انتہائی اقدام پر مجبورہوں گے۔ وہ یہاں پریس کلب پر واجبات کی عدم ادائیگی اورجبری برطرفیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے، جس کا اہتمام ’’متاثرین نوائے وقت ایکشن کمیٹی‘‘ نے کیا تھا ۔اس موقع پر کے یو جے کےسابق صدر سید حسن عباس ،سینئر صحافی ڈاکٹر عبدالجبار، محمد ناصر شریف،محمد اظہار،محمدعلی بٹ،رضوان حیدر،فیصل امین،عبدالرشید،چوہدری ارشد،حمید علی ،خورشید انجم،عدنان رفیق اور عطاءاللہ ابڑو اور متاثرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔مظاہرین نے حکومت، نوائے وقت کی مالک رمیزہ مجید اورانتظامیہ کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں زوردار نعرے لاگائے۔ جی ایم جمالی نے کہا کہ نوائے وقت کے ملازمین کے واجبات فوری ادا کئے جائیں ورنہ پی ایف یوجے  انتہائی اقدام پر مجبورہوگی۔اعجازاحمد نے کہاکہ وفاقی حکومت نوٹس لے اور نوائے وقت کے تمام برطرف ملازمین کو بحال کرکے ان کے واجبات فی الفوراداکئے جائیں۔احمد ملک نے کہاکہ حکومت نہ صرف اسلام آباد بلکہ آئین وقانون کے مطابق کراچی میں بھی آئی ٹی این ای کاجج تعینات کرے، بے روزگارمیڈیاورکرزجن  کےگھروں میں فاقے ہورہے ہیں وہ اسلام آبادجانے آنے کے اخراجات کہاں سے لائیں؟ عامرلطیف نے کہاکہ تیس اورچالیس سال خدمات انجام دینے والوں کو بغیر واجبات گھربھیج دیناانسانیت کی تذلیل ہے۔ شاکرحسین نے کہاکہ حکومت ایک طرف میڈیاورکرز کی غیرآئینی برطرفیوں پر تماشائی ہے تو دوسری طرف آئی ٹی این ای میں جج تعینات نہ کرکے میڈیامالکان کو سپورٹ بھی کررہی ہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں