nawae waqt ka saabiq mulazim zinda lash ban gya

نوائے وقت کا سابق ملازم زندہ لاش بن گیا۔۔

محترم مجید نظامی صاحب آکر دیکھیں اپنی لے پالک بیٹی کے ہاتھوں اپنے ملازمین کا حشر۔۔۔یہ نوائے وقت کے ساتھی رائو نعیم صاحب ہیں جو شعبہ اشتہارات سے وابستہ تھے بیوہ بھابی، یتیم بھتیجا بھتیجی سمیت اپنی فیملی کے واحد کفیل ہیں۔نوائے وقت کی لے پالک مالکن رمیزہ نظامی نے 2020 میں  بہت سے ملازمین کی طرح کینسر میں مبتلا رائو نعیم کو بھی واجبات اور پانچ ماہ کی سیلری دیئے بغیر نوکری سے برطرف کردیا۔اس طرح ایک ہنستا بولتا اور سب سے پیار کرنے والا رائو نعیم اپنی مالکن رمیزہ نظامی کی بے حسی کی نذر ہوگیا۔بے روزگاری اور کسمپرسی میں مرض شدید تر ہوتاگیا آج وہ ایک طرف زندہ لاش بنے ہوئے ہیں تو دوسری گھر میں بھوک و افلاس اور مایوسی کے سائے ہیں۔۔۔رمیزہ نظامی نے تو اپنے  رب کے حضور پیش نہیں ہونا اورنہ رب کریم کو منہ دکھانا ہے۔۔۔کوئی خدا ترس آگے بڑھے اور رائو نعیم کی تاریکی میں ڈوبی زندگی کو ایک روشن صبح میں تبدیل کردے۔۔۔یقینا رب کریم اس کا اجر آپ کو دنیاوآخرت میں عطافرمائے گا۔رابطہ نمبر:03132326268

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں