نوائے وقت میں آٹھواں مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن کارکنان مسلسل تنخواہوں سے محروم ہیں،حیرت انگیز طور پر اس حوالے سےصحافتی تنظیمیں اور پریس کلبوں کی انتظامیہ کوئی واضح لائن آف ایکشن اختیار کرنے سے قاصر ہیں۔۔ تنخواہوں سےمحرومی پر کارکنان کا یہ حال ہے کہ بدھ کے روز نوائے وقت اسلام آباد آفس کے ایک سیکورٹی گارڈ کی بہن کا انتقال ہوگیا، وہ گھر جانے کے لئے کرایہ مانگنے کے لئے لوگوں کے ہاتھ جوڑتا رہا لیکن اسے پھوٹی کوڑی نہیں ملی۔۔اسی طرح کراچی آفس میں بھی کئی کارکنان ذہنی ڈپریشن کے باعث اسپتال پہنچ چکے۔۔کارکنوں کے گھروں میں فاقے چل رہے ہیں، کئی قرضے تلے دب چکے ہیں اور کئی کارکنوں کے بچوں کے اسکولوں کی فیسیں تک ادا نہیں ہوسکیں۔۔لیکن نوائے وقت انتظامیہ کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی۔۔نہ ہی کوئی ایسا میکنزم ہے کہ نوائے وقت کے مالکان سے سیلری نہ دینےکے حوالے سے کوئی بازپرس کرسکے۔
نوائے وقت کے کارکنان 8 ماہ سے سیلری سے محروم۔۔
Facebook Comments