راول پنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ( آر آئی یو جے )کا ہنگامی اجلاس نیشنل پریس کلب میں آر آئی یو جے صدر عامر سجاد سید کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی ، جنرل سیکرٹری انور رضا ، پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ ، سابق سیکرٹری پریس کلب عمران ڈھلوں اور دیگر سنیئر رہ نماوں نے شرکت کی ۔ہنگامی اجلاس میں میڈیا کے جاری بحران بلخصوص اداروں میں تن خواہوں کی عدم ادائیگی اور جبری برطرفیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاگیا ، اجلاس میں نوائے وقت اخبار میں نو ماہ سے تن خواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث پیدا ہونے والے بحرانی صورت حال کی بھی مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں آر آئی یوجے اور پریس کلب کی قیادت نے واضح کیاکہ نوائے وقت اسلام آباد اسٹیشن کو بند کرنے کی کوئی سازش یا کوشش کی گئی تو آر آئی یو جے ادارے کے ملازمین کے حقوق اور ملازمتوں کے تحفظ کےلئے کسی بھی حد تک جائےگی۔آر آئی یو جے اس سےقبل بھی نوائے وقت کے ملازمین کو تن خواہوں کی ادائیگی اور ان کے حقوق کےتحفظ کےلئے آواز اٹھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی تمام آئینی وقانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔۔۔
نوائے وقت اسلام آباد اسٹیشن بندکرنے کی کوشش کا انکشاف۔۔
Facebook Comments