نواب شاہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں پروگریسیو پینل فاتح قرار پایا۔۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ پریس کلب کافی عرصے بعد دو مخالف دھڑوں کے ایک ہونے پر پریس کلب کے سالانہ الیکشن میں پروگریسیو پینل کے صدارتی امیدوار مشرف علی بھٹی ستائیس اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر رضوان تھیبو اٹھائیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔سینئر نائب صدر طوطوخان ڈومکی نے تیس، نائب صدر عبدالخالق نے اٹھائیس،، جوائنٹ سیکرٹری عبداللطیف خاصخیلی نے اٹھائیس، جوائنٹ سیکرٹری دوم پر حبیب اللہ ابڑو نے اٹھائیس، خزانچی کی نشست پر راشد ضیا نے ستائیس ووٹ حاصل کئے۔ پروگریسیو پینل کی ممبر ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں ارشد علی شیخ نے انتیس، محمد انور شیخ نے اٹھائیس، بخشعلی جمالی اٹھائیس، فدا حسین چانڈیو اٹھائیس، خالد احمد فاروقی اٹھائیس، سید عاف زیدی اٹھائیس ،اسلم اعظمی اٹھائیس اور محمد اظہر منیر نے اٹھائیس ووٹ حاصل کئے۔۔نواب شاہ پریس کلب کے الیکشن میں پروگریسیو پینل کی کامیابی پر سندھ کے وزیرقانون ضیاالحسن لنجار، رکن سندھ اسمبلی سردر خان محمد ڈاہری، پی پی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی، رئیس حیات کاکے پوتا،کاکا زرداری، م لیگ کے صوبائی نائب صدر ایڈووکیٹ اللہ داد بروھی، سٹیزن ایکشن کمیٹی کے اسلم نوری، شہری اتحار کے خالق داد بروھی، روٹری کلب کے سعید تنور ملک، صرافہ ایسوسی ایشن کے ملک شکیل سمیت مختلف سیاسی صحافی تنظیموں کے عہدیداران نےمبارک باد کے پیغامات دیئے ہیں۔۔
