نوائے وقت فیصل آباد کی خبریں ایک ماہ سے بند کردی گئیں، مالکن نے قریبی عزیز پر مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔۔روزنامہ نوائے وقت پاکستان کے بانی نیوز پیپرز میں شامل ہے مگر ان دنوں مالی مشکلات میں پھنسا ہوا ہے وقت ٹی وی کے اچانک بند ہوجانے سے جہاں سینکڑوں ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں وہاں اخبار میں بھی آئے روز اخباری کارکنوں کو فارغ کیا جارہا ہے۔۔نوائے وقت فیصل آباد میں مرحوم مجید نظامی کے بھتیجے احمد کمال نظامی بطور بیورو چیف تمام معاملات دیکھ رہے تھے مگر ایک ماہ قبل فیصل آباد بیورو آفس کی خبریں بند کردی گئی ہیں پپو کے مطابق احمد کمال نظامی کے بیٹے احمد جمال نظامی کے خلاف لاہور سائبر کرائم تھانے میں رمیزہ نظامی نے مقدمہ بھی درج کرایا ہے نوائے وقت کے معتبر ذرائع نے پپو کو بتایا ہے کہ لاہور آفس سے 30سے زائد افراد کی تنخواہوں جاری کی جاتی تھی مگر فیصل آباد بیورو میں ایک رپورٹر ایک فوٹو گرافر ایک کمپیوٹر آپریٹر ہی کام کرتے تھے ۔۔فیصل آباد کے سوساں روڈ پر واقع شاندار آفس کی بجائے احمد کمال نظامی کے جی ٹی ایس چوک میں واقع موٹرسائیکلوں کے شوروم میں اسٹاف کام کرتا تھا۔ آفس کی جانب سے فراہم کئے گئے آفس بوائے بھی سارا دن موٹرسائیکل فروخت کرتے تھے جبکہ باقی ملازمین کی تنخواہیں بھی ہضم کی جارہی تھی جس پر رمیزہ نظامی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا ۔ دوسری جانب احمد کمال نظامی اور ان کے ساتھی اپنا کھویا ہوا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کئی روز لاہور رہتے ہیں۔۔
نوائے وقت کی مالکن کا قریبی عزیز پر مقدمہ۔۔
Facebook Comments