نوائے وقت اور دی نیشن انتظامیہ نے ملک بھر سے تمام فوٹوجرنلسٹ کو فارغ کرکے تمام اسٹیشنز سے فوٹو سیکشن کو ختم کردیا ہے۔۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں سینئر اور تجربہ کار فوٹوگرافرز فارغ ہوگئے ہیں۔۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس نے آج بروز جمعہ چار بجے اسلام آباد میں نوائے وقت کے دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔۔ جس کے لئے تمام میڈیا ورکرز سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔۔

Facebook Comments