Nawa-e-Waqt main Qatal ki Dhamki ka Ishtihar

نوائے وقت میں قتل کی دھمکی کا اشتہار۔۔

نوائے وقت نے قتل کی دھمکی کا اشتہار بھی چھاپ دیا۔۔ سولہ مارچ کے نوائے وقت لاہور میں صفحہ سولہ پر پورے صفحے کا رنگین اشتہار دیا گیا ہے جس میں نوازشریف ، شہباز شریف کی بڑی تصاویر لگی ہیں، جب کہ نیچے تحریرکیاگیا ہے کہ” انتباہ! سازشی فنکاروں اور ہدایت کاروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ہم میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی خاطر جان دے بھی سکتے ہیں اور جان۔۔۔۔۔ لہذا قاعدہ میں رہوگے تو فائدہ میں رہوگے۔۔۔” پپو نے سوال کیا ہے کہ یہ “سازشی فنکار اور ہدایتکار” کسے کہاگیا ہے؟۔۔اور کیا اس طرح اخبار کے ذریعے اپنے کسی مخالف کو اس طرح دھمکی دی جاسکتی ہے؟؟ اب اخبارات میں اگر اس طرح دھمکی سے بھرپور اشتہار شائع کئے جائیں گے تو صحافت کا بیڑہ غرق ہی ہونا ہے۔۔ کیا اے پی این ایس اور سی پی این ای اس معاملے کا نوٹس لے گی؟؟ کیوں کہ اخبارات کیلئے تو کوئی پیمرا نہیں جو غلط چیزوں پر ان کی سرزنش کرسکے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں