shaheed sahafat majeed nizami ki le palak beti ke naam

نوائے وقت گروپ کی تمام واجبات مارچ میں کلیئر کرانے کی یقین دہانی۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے نوائے وقت گروپ  کی انتظامیہ کی طرف سے ادارے میں کام کرنے والے ورکرز کی تنخواہیں باقاعدگی سے ادا کرنے اور ماہ فروری کی تنخواہ رواں ماہ مارچ کے وسط تک کلیئر کرنے اور ادارے میں موجودکام کرنے والے ورکرز کی زیر التوا تنخواہیں مرحلہ وار کلیئر کرنے کی یقین دہانی پر اپنا جمعرات 4 مارچ کو ہونے والا احتجاجی مظاہرہ موخر کردیا ۔پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی اور آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن ( ایپنک) لاہور کے چیئرمین منصور ملک نے لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پرویز الطاف اور نوائے وقت گروپ کی سینئر میگزین رپورٹر فرزانہ چودھری کے ہمراہ نوائے وقت لاہور کے دفتر کے باہر احتجاج کے لئے جمع ہونے والے میڈیا ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی یوجے کی طرف سے احتجاج کی کال کے بعد نوائے وقت کی انتظامیہ نے ان سے مذکرات کے لئے رابط کیا جس پر پی جے کے صدر کی قیادت میں ایک پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں قنرالزمان بھٹی۔ خواجہ آفتاب حسن۔منصور ملک۔پرویز الطاف اورفرزانہ چودھری  کو شامل کیا گیا ۔ان مذکرات کا وقت آج دوپہر 2 بجے طے پایا تاہم یہ مذاکرات آدھا گھنٹہ تاخیر سے ڈھائی بجے شروع ہوئے۔ اس دوران  نوائے وقت کے ایچ آر ہیڈشفیق سلطان سے دو گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات ہوئے ۔اس دوران نوائے وقت گروپ کی ایڈیٹر محترمہ رمیزہ نظامی سے ٹیلی فون پرمذاکراتی کمیٹی کے ساتھ  20 سے 25 مینٹ طویل مزاکرات  ہوئے۔اس بات چیت میں  ایچ آر ہیڈ شفیق سلطان اور رمیزہ نظامی سے یہ طے پایا کہ نوائے وقت گروپ اپنے تمام موجودہ سٹاف کی ماہ فروری کی تنخواہ اسی ماہ مارچ کے وسط تک ادا کرئے گا جبکہ تمام سٹاف کی زیر التوا تنخواہیں بھی مرحلہ وار ادا کی جائیں گی۔اسی طرح وہاں فرزانہ چودھری سمیت نکالے جانے والے گرافرز محسن رضا۔( شففو) اور بشارت سمیت دیگر کے ساتھ بقایاجات اور عدالتی کیسز کے معاملے کو الگ الگ طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے ۔ محترمہ رمیزہ نظامی کا کہنا تھا کہ نوائے گروپ کے تمام ورکرز ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور ان کے تمام معاشی مفادات کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے جیسے وہ پورا کریں گی ۔اس موقع پر پی یوجے کے وفد نے نوائے وقت گروپ کے ورکرز کے مسائل کو اپنی فیملی کے مسائل قرار دینے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی پر مبنی جذبات کو سراہااور کہا کہ یونین اپنے میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے احتجاج اور مذاکرات سمیت قانون کا راستہ بھی اختیار کرئے گی اس موقع پر وفد نے نوائے وقت انتظامیہ کو اپنا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ بھی پیش کیا ۔پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے کہانے چونکہ اس وقت محترمہ رمیزہ نظامی کی طرف سے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اس لئے ہم اپنا احتجاج موخر کرتے ہیں۔بعد ازاں پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی اور ایپنک لاہور کے چیئرمین منصور ملک نے نوائے وقت کے باہر احتجاج کے لئے جمع ہونے والے میڈیا ورکرز سے خطاب کیا اور احتجاج موخر کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نوائے وقت کی انتظامیہ نے ان مذاکرات کے نتیجے میں طے ہونے والے معاملات پر عمل نہ کیا تو پی یوجے ایک بھرپور احتجاج کی کال دے گی۔اس موقع پر میڈیا کی بڑی تعداد نےمذکرات کے مثبت عمل کو سراہا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں