shaheed sahafat majeed nizami ki le palak beti ke naam

نوائے وقت کے متاثرین کو 50 لاکھ روپے کی ادائیگی۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی کاﺅشوں سے آئی ٹی این ای کے حکم پر نواے وقت کے متاثرہ ملازمین کو50 لاکھ روپے مل گئے ہیں۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے سیکر ٹری جنرل ارشد انصاری، آر یو جے کے سیکرٹری طارق ورک ، پی یوجے کے سیکرٹری خاور بیگ سمیت ودیگر یونین لیڈرز موجودتھے ۔ امرزخان اور فرازنہ چودھری نےپی ایف یو جے اورپی یو جے کی کاوشوں کو سراہا۔ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ارشدانصاری نے نواے وقت کے متاثرہ ملازمین کو ہرممکن قانونی تعاون کرواتے ہوئے کہا کہ پی ایف یوجے صحافی ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہ صحافی ورکر ہماری فیملی ہیں ۔ہروقت ہم اپنے صحافی ورکر بہن بھائیوں کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔پی ایف یو جے کے سیکر ٹری جنرل ارشد انصاری نے چیئر مین آئی ٹی این ای کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کے میڈ یاور کر ز آپ کی میرٹ پر بطور چیئر مین ( آئی ٹی این ای) تقرری اور اب تک کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں کیونکہ تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی این ای ٹریبونل نے مختصر وقت میں تیرہ کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی مد میں میڈیا ورکرز کو دلوائے جس پر پی ایف یو جے بشمول تمام یو جیز اور میڈ یا ورکرز بہت مطمئن ہیں۔تا ہم اس ضمن میں آپ سے گزارش ہے کہ متاثرین کے مقدمات کی سماعت کو ملک بھر میں تمام متاثرین ، سٹیک ہولڈرز اور میڈیا ورکرز کیلئے براہ راست سماعت ( سنے اور دیکھنے کا حکم فرمائیں تا کہ تمام تر کاروائی کو صحافی برادری دیکھ سکے اس سے متاثرین کو ہر کا روائی کو دیکھ کر اطمینان حاصل ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں