نوائے وقت ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نوائے وقت انتظامیہ کے خلاف لاہور ہیڈآفس کے سامنے احتجاج کیاگیا۔۔سینئر صحافی رہنما خواجہ فرخ سعید صاحب کی قیادت میں کارکنوں کی احتجاج میں شرکت۔۔ کارکن صحافیوں کا معاشی قتل بند کرو بند کرو ۔ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے۔۔ کارکنان احتجاج میں فک شگاف نعرے لگاتے رہے۔۔احتجاجی مظاہرے میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم اور جنرل سیکرٹری پی یو جے محمد شاہد چوہدری کی شرکت ۔۔۔نوائے وقت دفتر کے باہر جبری نکالے گئے کارکنوں کا انتظامیہ کے خلاف دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ ۔۔مظاہرے میں میڈیامالکان کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی اور نوائے وقت کی مالکن کا پتلا نذرآتش کیاگیا۔۔

Facebook Comments